08 April 2017 - 12:24
News ID: 427368
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے شام کے خلاف امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرمملكت حسن روحانی نے اپنے ٹوئيٹر اكاونٹ ميں شام کے علاقے خان شيخون ميں كيميائی ہتھياروں كے استعمال كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہم ايسے حملوں كی شديد مذمت كرتے ہيں.

شام پر امريكہ كی جارحيت كی مذمت كرتے ہوئے صدر روحانی نے كہا كہ شامی ائيربيس شعيرات پرجارحيت سے خطے ميں انتہاپسندی اور دہشتگردی كو فروغ ملے گا، اس سے صورتحال مزيد پيچيدہ ہوگی اوراس سے صرف دہشتگردوں كو فائدہ ملے گا.

واضح رہے کہ امریکہ نے شام کے علاقے حمص میں الشعیرات ائیربیس کو انسٹھ ٹام ہاک کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت نو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہ حملہ صوبے ادلب میں خان شیخون پر ہونے والے کیمیائی حملے کے بہانے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬