08 April 2017 - 21:23
News ID: 427383
فونت
اسلامی جمھوریہ ایران کے آیات عظام، ائمہ جمعہ و جماعت، صدر جمھوریہ، نائب صدر، وزیر داخلہ ، خبرگان رھبر کونسل کے سربراہ اور مدرسین حوزہ علمیہ کونسل نے آیت الله باریک بین کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔
آیت الله هادی باریک بین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت ‌آیت الله نوری همدانی اور دیگر آیات عظام ، شھر قزوین کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین مجید تلخابی اور خبرگان کونسل میں قزوین کے عوامی نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین علی اسلامی، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ملکت ڈاکٹر حسن روحانی، نائب صدر اسحاق جهانگیری ، وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی، خبرگان رھبر کونسل کے سربراہ آیت الله احمد جنتی اور مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے آیت الله باریک بین کے انتقال پر الگ الگ تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اھل خانہ سے ہمدری کا اظھار کیا ۔

آیت الله نوری همدانی نے اس عظیم سانحہ پر ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش اور کہا: اس فداکار عالم دین نے اپنی پوری حیات معارف اھل بیت (ع) کی ترویج میں صرف کی اور اس راہ میں کامیاب و کامران رہے ، ہم ان کے علوّ درجات کی دعا کرتے ہیں ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں آیت ‌الله باریک ‌بین کے انتقال کی ان کے اھل خانہ کو تسلیت پیش کی اور کہا: تاریخ نظام اسلامی کے حق میں انجام پانے والی آپ کی خدمات کو ھرگز فراموش نہیں کرے گا ۔

ایران کے نائب صدر جمھوریہ اسحاق جهانگیری نے بھی ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں آیت ‌الله باریک ‌بین کے انتقال کی ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی ۔

وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے آیت ‌الله باریک ‌بین کے انتقال پر ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں خود کو اھل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک بتایا اور کہا: آپ نے اپنی با برکت اور گراں بہا عمر اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں صرف کیا ، پروردگار انہیں جوار ائمہ معصومین(ع) نصیب کرے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے سربراہ آیت الله احمد جنتی نے بھی اپنے ارسال کردہ پیغام میں آیت ‌الله باریک ‌بین کے انتقال کی ان کے اھل خانہ کو تسلیت پیش کی اور کہا: اس عالم دین نے ظالم شہنشایت کے زمانے میں حضرت امام خمینی(ره) کی تحریک انقلاب کا حصہ بن کر قزوین کی انقلابی عوام کی رہنمائی کا وظیفہ اپنے سر لیا اور انہیں گمراہیوں سے نجات دیا ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے بھی آیت الله باریک بین کے انتقال پر ارسال کردہ تعزیتی پیغام ان کے اھل خانہ کو اس عظیم سانحہ پر صبر کی تلقین دی اور کہا: اس مجاھد عالم دین نے نماز جمعہ اور ولی فقیہ کی نمائندگی جیسی ذمہ داریاں سنبھال کر تبلیغ اسلام ، جوانوں کی تربیت ، حوزہ علمیہ اور شھر قزوین کی عوام کی صادقانہ خدمت کی ، آپ اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کے سچے خدمت گزار تھے ۔

سرزمین اسلامی جمھوریہ ایران کی دیگر برجستہ اور مشھور شخصیتوں نے بھی ارسال کردہ اپنے الگ الگ پیغام میں آیت ‌الله باریک ‌بین کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۵۵۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬