رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے فارم بھرنے کا آج پہلا دن ہے اب تک 80 افراد صدارتی انتخابات کے لئے فارم بھر چکے ہیں۔ فارم بھرنے کا سلسلہ وزارت داخلہ میں پانچ دن تک جاری رہے گا۔
تہران میں امیداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی شریک تھے۔ بارہویں ویں صدارتی انتخابات کے لئے اہل امیدوار 11 سے 15 اپریل تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔
وزارت داخلہ اور الیشن کمیشن کے مطابق ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات 29 اردیبہشت 1396 ہجری شمسی مطابق 19 مئی 2017 ء میں منعقد ہوں گے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچویں شہری، دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن چار پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے امیداروں کی رجسٹریشن کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا : ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے وزارت داخلہ، گارڈین کونسل اور پارلیمنٹ پُرعزم ہیں۔
عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید کہا : اسلامی نظام اور دینی جمہوریت کے لحاظ سے بھی ایران پہلا علاقائی ملک ہے جہاں اسلامی انقلاب کو معرض وجود میں لایا۔
انہوں نے کہا : وطن عزیز ایران میں مختلف مذاہب اور اقوام قانون کے سائے میں یکجہتی، ہم آہنگی اور وحدت کو محسوس کر رہی ہیں، یہاں سیاسی اور انتخاباتی مقابلے ایک پرامن اور اخلاقی فضا میں انجام پاتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح کسی بھی ملک کے حوالے سے فیصلہ عوام کی ووٹ اور بلیٹ باکس سے کیا جانا چاہئے۔
وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے الیکشن کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ وزارت داخلہ کا دورہ کیا ہے اور امیدواروں کیطرف سے فارم پر کرنے کے عمل کا قریب سے مشاہدہ کیا اور سکیورٹی کے امور کا بھی قریب سے جائزہ لیا۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۴/