رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نيدرلينڈ كے شہر ہيگ ميں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (OPCW) میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب علی رضا جہانگیری نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کی شفاف تحقیقات کے لئے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
ایران کے مستقل مندوب نے كيميائی حملے کا شكار ہونے والے شامی عوام سے ہمدردی اور يكجہتی كا اظہار كرتے ہوئے کہا كہ خان شيخون كے واقعے كے بعد دنيا نے شامی ائيربيس پرامريكی جارحيت کی صورت میں ایک اور غيرسنجيدہ اقدام كا مشاہدہ کیا۔
علی رضا جہانگیری نے كہا كہ ايک خود مختار اور آزاد ملک كے خلاف بے بنياد الزامات لگا کرحملہ كرنا بين الاقوامی قوانين كی کھلم كھلا خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے كہا كہ ايران اور روس اس غيرمعمولی نشست ميں شام ميں عالمی فيكٹ فائنڈنگ كميٹی بھيجنے كے حوالے سے مشتركہ ڈرافٹ پيش كريں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰