‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2017 - 23:27
News ID: 427528
فونت
لبنان کے شیعہ عالم دین:
لبنان کے شیعہ عالم دین نے اس بات پر تاکید کی کہ دھشت گرد گروہ کسی بھی دین کے پابند نہیں ہیں ۔
حجت الاسلام حسان عبد الله

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے شیعہ عالم دین اور مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن حجت الاسلام حسان عبدالله نے ملت اسلامیہ کو اتحاد و ھمدلی کی دعوت دی اور کہا : مسلمانوں کی پوری طاقت ان کے اتحاد میں پوشیدہ ہے ، انہیں بنیاد پر دشمن انہیں ٹکڑٰوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پاس ہونے والے قانون کی سخت مذمت کی اور کہا: غاصب صھیونیت مصر اور شام کی فوج کو شدید نقصان پہونچانے کے درپہ ہے ۔

مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن نے دھشت گرد گروہوں کو انسانیت سے عاری بتایا اور کہا: دھشت گرد گروہ کسی بھی دین پر پابند نہیں ہیں ، انہوں نے مصر میں حتی عیسائیوں کو بھی نہیں بخشا اور ان کا قتل عام کیا ۔

انہوں نے آخر میں مصر اور شام میں امریکن پروجیکٹ کو ناکامی سے روبرو بتایا اور کہا کہ عرب اور مسلمان ملت ، خداوند متعال کے لطف و کرم سے دشمنوں پر پیروز ہوکر رہے گی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬