‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2017 - 12:35
News ID: 427522
فونت
آیت الله غریفی:
سرزمین بحرین مشھور شیعہ عالم دین نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں یوم شھادت شھید صدر(رہ) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ(رہ) بالغ ہونے سے پہلے مجتھد ہوچکے تھے ۔
آیت الله سید عبد الله الغریفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے بحرین میں سے آیت الله سید عبد الله الغریفی نے شهر قفول کی مسجد حضرت امام صادق(ع) میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبے میں یوم شھادت حضرت آیت الله سید محمد باقر صدر(رہ) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عالم اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے شھید صدر(رہ) کی انجام شدہ فعالیتوں سے نئی نسل بخوبی آشنا نہیں ہے ۔

انہوں نے شهید صدر(رہ) کو اتحاد و محبت و ھمدلی و گذشت میں پیش پیش بتایا اور کہا: آپ(رہ) شیعہ اور اھل سنت کو ایک نگاہ سے دیکھتے تھے ، وہ(رہ) ھرگز کسی کے دین و مذھب پر توجہ نہ کرتے ، لہذا پوری ملت اسلامیہ چاہے شیعہ ہوں چاہے اھل سنت، اس بزرگ عالم دین کی آشنائی حاصل کریں ۔

بحرین کے اس مشھور عالم دین نے واضح طور سے کہا: شهید صدر اور ان کی بہن بنت الهدی رحمھما اللہ کی سن 1980 عیسوی میں شھادت ہوئی ، بچپن ہی میں دونوں بھائی اور بہن کے سر سے ماں باپ کا سایہ اٹھ گیا تھا ، آپ کے والدین کا وقت کے معروف عابدوں میں شمار ہوتا تھا، صبح و شب تلاوت قران کریم ، ذکر الھی کا ورد اور ان کی تسبیح الھی معروف ہے ۔

آیت الله غریفی نے مزید کہا: شھید نے ماں کی حوصلہ افزائی سے تمام مشکلات و سختیاں برداشت کرتے ہوئے ۱۰ کی عمر میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں قدم رکھا ، آپ حضرت آیت الله ابوالقاسم خوئی (رہ) کے درس خارج میں بیٹھے ، معروف ہے کہ حضرت آیت الله سید محمد باقر صدر(رہ)  ۱۴ سال کی عمر میں ہی مرحلہ اجتھاد تک پہونچ گئے تھے ، یعنی آپ بالغ ہونے سے قبل مجتھد ہوچکے تھے ۔

انہوں نے حضرت آیت الله سید محمد باقر صدر(رہ) کی علمی شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ نے ۹ سال کے سن میں مارکسیسزم کی نقد کی ، ۱۰ سال کی عمر میں اهل بیت(ع) کے سلسلے میں کتاب تحریر کی ، ۱۱ سال کی عمر میں العقیده الاسلامیه» و «رسالت المنطق» کو لکھا ، ۱۳ سال کی عمر میں «فدک در تاریخ» کو  تحریر کیا ، ۱۷ سال کی عمر میں «غایة الفکر فی الاصول» کو لکھا ، ۲۰ سال کی عمر میں معروف کتاب «اقتصادنا» و «فلسفتنا» تحریر کیا، ۳۰ سال کی عمر میں «البنک اللاربوی فی الاسلام» و «الاسس المنطقیة للاستقراء» کو لکھا ، یہ تمام کا تمام آپ کی ممتاز شخصیت اور ان کے نابغہ ہونے کی نشانی ہیں ۔

سرزمین بحرین کے  اس شیعہ عالم دین نے کہا: شهید صدر کو فلسفہ، منطق، اقتصاد، بینکینگ، فقہ، اصول، عقائد، علوم قرآن، تاریخ ، سماجیات اور دیگر بہت سارے علوم پر خاص عبور حاصل تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۹۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬