‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2017 - 23:43
News ID: 427529
فونت
عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اردن میں عراق کے مراجع تقلید کی توھین کئے جانے کی خبر دی ۔
آیت الله سید علی سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ ممبر عواطف نعمہ نے اپنے بیانیہ میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اردن میں عراقی علمائے کرام اور مراجع عظام کی توھین کی جاتی ہے درخواست کہ اردن کی جانب سے معذرت خواہی نہ کئے جانے کی صورت میں اردن سے تعلقات ختم کردئے جائیں ۔

نعمہ نے اپنے بیانیہ میں تاکید کی : اردن میں تکفیری افکار و نظریات کی ترویج کرنے والے کچھ گنے چنے افراد نیز صدام حسین کے ماننے والے بعثی اور ملعون دھشت گرد ابو مصعب زرقاوی کے نقش قدم پر چلنے والے مختصر لوگوں نے آیت الله سید علی سیستانی (دام ظله) ، استقامت کے لیڈرس اور قومی رھبران از جملہ نوری مالکی کی توھین آمیز تصویریں لگا کر ان شخصیتوں کی توھین کی ہے ، اس طرح کی حرکتیں ان افراد کے دل میں موجود نفرت ، تعصب ، کینہ اور شدت پسندی کا نشان گر ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ ممبر نے یاد دہانی کی : تکفیری جب بھی عاجزی اور ناتوانی کا احساس کرتے ہیں تو اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں ، مراجع تقلید اور ملک کی برجستہ شخصیتیں کہ جو دھشت گردی اور شدت پسندی کی کھلم کھلا مخالف ہیں ان کی توھین کرنے پر آجاتے ہیں ۔

انہوں نے اس طرح اقدامات کو ان کی بدترین افکار کا نتیجہ جانا اور کہا: صھیونیوں کی آغوش میں پرورش پانے والے افراد نے خود صھیونیوں کے ہاتھوں بیچ دیا ہے اور مکمل طور سے استقامت کی تضعیف میں مصروف ہیں ۔

نعمہ نے عراقی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ اس توھین اور غندہ گردی کے خلاف اپنا موقف واضح کریں ، کیوں کہ وہ اس بات کو بھول بیٹھے ہیں کہ عراق سے تجارتی لین دین ختم کئے جانے اور پابندیوں کی صورت میں اردن کا اقتصاد متزلزل ہوگا ۔

انہوں نے اردن حکومت سے ملت عراق سے معذرت خواھی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر اردن نے ایسا نہ کرے تو عراق ، اردن سے اپنے ڈیپلومیٹیک تعلقات ختم کرلے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬