15 April 2017 - 13:02
News ID: 427526
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت ‌آیت الله علوی گرگانی نے شھر قم کے چئرمین اور بعض ذمہ داروں سے ملاقات میں بیت المال کے صحیح مصرف کی تاکید کی ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آيت ‌الله سيد محمدعلی علوی گرگانی نے شھر قم کے چئرمین اور بعض ذمہ داروں سے ملاقات میں ان کی فعالیتوں کو سراہا اور مزید شھر قم کے مسائل کی رسیدگی تاکید کرتے ہوئے اسے بہتر سے بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا: حضرت آيت ‌الله بروجردی اپنے زمان حیات میں اس شھر کی ترقی کے سلسلے میں بہت تاکید کیا کرتے تھے ، کیوں کہ شھر قم کو ملک اور دنیا کے تمام شھروں کے درمیان خاص اھمیت حاصل ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دنیا کی نگاہ شھر قم پر ٹکی ہوئی ہے کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے انہیں مسائل کی بنا پر اسے صوبے کا درجہ دیا تھا ۔

انہوں نے بیت المال کی حفاظت کی تاکید کی اور کہا: کوشش کریں کہ بیت المال کہیں بے جا خرچ اور برباد نہ ہو کیوں کہ یہ قوم کا پیسہ اس کا صحیح استعمال ضروری ہے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے بیرونی زائرین کے قیام کے لئے زائر سرا بنائے جانے کی تاکید کی اور کہا: ایک ایسا زائر سرا بنایا جائے جس سے تمام زائرین استفادہ کر سکیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۵۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬