15 April 2017 - 12:17
News ID: 427517
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی نے جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‌: ایوان میں بحث و مباحثے اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر اس غیر منطقی اقدام کے اثرات پاکستان کی داخلی و خارجی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کریں گے۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان  کی شوریٰ عالی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ اختیارتی شوریٰ عالی کا اہم اجلاس چیئرمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ برکت علی مطہری، اسد عباس نقوی، رائے علی رضا بھٹی، اکبر علی، نثار علی فیضی، آل محمد جعفری، مرکزی صدر آئی ایس او سرفراز حسین نقوی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے گزشتہ سال کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ سال کیلئے تنظیمی پروگرامات اور دستوری ترامیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اراکین شوریٰ عالی نے ملک کے مختلف شہروں سے شیعہ علمائے کرام اور جوانوں کے ریاستی اداروں کے ہاتھوں بلاجواز اغواء اور تاحال عدالتوں میں پیش نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

رہنماوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر گمشدہ افراد کو جلد از جلد منظر عام پر نالایا گیا تو ایم ڈبلیو ایم ملک گیر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی، وفاقی حکومت بشمول تمام صوبائی حکومتوں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق دیانتداری کے ساتھ عمل در آمد کو یقینی بنائیں اور سیاسی مخالفین بالخصوص اہل تشیع علماء اور جوانوں کےخلاف انتقامی کارروائیوں کا جلد از جلد خاتمہ کریں۔

اجلاس نے جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ ایوان میں بحث و مباحثے اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر اس غیر منطقی اقدام کے اثرات پاکستان کی داخلی و خارجی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کریں گے، لہٰذا تمام محب وطن جماعتیں مل کر اس وطن دشمن اقدام کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر صدائے احتجاج بلند کریں جس کے نتیجے میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام افغان جہاد کی طرز پر ایک مرتبہ پھر دائو پر لگتے نظر آرہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬