23 April 2017 - 18:01
News ID: 427679
فونت
لئونید ایواشف :
روس کے جیو پالیٹیک مطالعاتی مرکز کے سربراہ نے کہا : امریکہ ایران کے مقابلے میں بے بس نظر آرہا ہے۔
لئونید ایواشف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے جیو پالیٹیک مطالعاتی مرکز کے سربراہ لئونید ایواشف نے اپنی ایک گفت و گو میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان طے ہونے والے جوہری معاہدے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد ایران نے امریکہ کو بہت سے محازوں میں شکست دی ہے۔

انوہں نے وضاحت کرتے  ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ہمیشہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مختلف ہت کنڈے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ ماہ میں امریکہ کی شامی فوجی اڈے پر جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے کیمیائی حملے کے بہانے شامی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے شامی اڈے پر حملہ کیا لیکن درحقیقت اس حملے کا مقصد شامی باغیوں کی مسلسل شکستوں کو روکنا تھا۔

روسی دفاعی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ ایران کو بھی مختلف پہلووں میں کمزور کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے صہیونی لابی کی امریکہ کی سیاست پر اثرورسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ کے حکمران صہیونی لابی کی گرفت میں ہیں لہذا امریکہ کے حکمران صہیونی لابی کی گرفت میں ہیں ۔

انہوں نے ایران کی کامیاب سیاسی اور سفارتی کوششوں حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو ہر محاذ پر شکست دی ہے اور امریکہ ایران کے مقابلے میں بے بس نظر آرہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬