27 April 2017 - 16:20
News ID: 427757
فونت
فلسطین کے سفیر :
فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیلی میزائلوں سے شام پر حملہ کیا کیونکہ شام کی حکومت فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت کر رہی ہے ۔
 صلاح الزواوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فلسطینی سفیر صلاح الزواوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت فوجی طاقت اور امریکہ کی حمایت کے ذریعہ فرات سے نیل تک کے علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیلی میزائلوں سے شام پر حملہ کیا کیونکہ شام کی حکومت فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے 2003 کو عراق اور افغانستان کے تیل کے ذخائر کو تباہ کرنے اور دہشت گردوں کے لئے ہتھیار فراہم کرنے کے مقصد سے ان دونوں ممالک پر قبضہ کیا۔

صلاح الزواوی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقدامات کئے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ایک طاقتور ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مظلوم عوام کی مدد اور حمایت رہبر انقلاب اسلامی کی پہلی ترجیح ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران مسلم امہ کے اتحاد کا خواہاں ہے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اتحاد سے فلسطین کے بحران کا حل ممکن ہو سکتا ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم اسیر کو سرکاری سطح پر منائیں۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کا موضوع نہایت اہم ہے اور گزشتہ سالوں کے دوران مغرب نے اسلامی دنیا کو ایشیا اور افریقی خطوں میں الگ کیا اور صہیونیوں نے 1987ء میں تمام فلسطین پر ناجائز قبضہ کر لیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬