رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی اور خاتون عراقی وزیر صحت ڈاکٹر عدیله حمود نے ایک مشترکہ نشست کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا۔
تفصیلات كے مطابق، یہ مشتركہ اجلاس گزشتہ بدھ كے روز عراق كے دارالحكومت بغداد میں منعقد ہوا جس میں فریقین نے زائرین اربعین حسینی سمیت دونوں ممالك كے درمیان صحت، ادویات اور تعلیمی شعبوں میں تعاون كو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال كیا۔
عراقی وفد كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں دونوں ممالك كے طبی ماہرین نےادویات، صحت اور طبی تعاون كی راہ میں موجودہ ركاوٹوں كو ختم كرنے كے مقصد سے تبادلہ خیال كیا۔
تفصیلات كے مطابق، ایرانی وزیر صحت حسن قاضی زاده هاشمی اور ان كے ہمراہ وفد نے اس نشست كے بعد بغداد میں منعقدہ بین الاقوامی طبی ساز و سامان نمائش كا بھی دورہ كیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/