‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2017 - 23:02
News ID: 427849
فونت
سرزمین قم ایران کے مشھور و معروف استاد نے فقیروں سے همدردی کے سلسلے میں کہا: اگر کسی کے پاس کچھ بھی نہ ہو تو وہ کم سے کم فقیروں سے اظھار ہمدردی کرے کہ جو ان کے لئے باعث سکون ہو ، پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا کہ وہ ہم پر ایمان نہیں لایا جو شکم سیر سوتا ہے جبکہ اس کا پڑوسی بھوکہ سویا ہو ۔
آیت الله احمد عابدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور و معروف استاد آیت الله احمد عابدی نے اپنے درس خارج اصول فقہ کے آغاز پر نهج البلاغہ کے خطوط کے آئینے میں اخلاقی گفتگو کی اور طلاب کو نصیحتیں کی ۔

استاد عابدی نے عثمان بن حنیف کے نام نهج البلاغہ کے 45 ویں خط کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عثمان بن حنیف حضرت امیرالمؤمنین(ع) کے گورنر تھے ، آپ کو ایک شادی میں دعوت دی گئی ، شادی کا پروگرام دو رات تھا ، ایک رات پیسوں والوں اور مالداروں کے لئے پروگرام رکھا گیا تھا اور دوسری شب فقیروں اور ناداروں کے لئے ، عثمان بن حنیف کو بھی اس شب میں دعوت دی گئی تھی جس شب مالداروں کو دعوت دی گئی تھی ۔

بظاھر عثمان بن حنیف کا یہ کام اور عمل گناہ نہیں ہے مگر حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب(ع) نے اس خط میں کئی جگہ یہ فرمایا کہ تم نے گناہ کیا ہے اور حضرت نے اس خط کے آخر میں فرمایا کہ خدا سے ڈرو تا کہ جہنم کی آگ سے نجات پاسکو  ، یہ اس بات کی علامت اور نشانی ہے کہ امام علیہ السلام نے عثمان بن حنیف کے اس عمل کو گناہ فرض کیا ہے ۔

کچھ گناہیں ایسی ہیں کہ جنہیں علم فقہ و اصول بیان نہیں کرسکتے اور نهج البلاغہ میں متعدد مقامات پر ایسی باتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

حضرت نے اسی خطبے میں فرمایا ہے کہ اگر یہ دنیا انسان کے مانند مجسم ہوتی تو میں انسانوں کو فریب دینے کے جرم میں اس پر حد جاری کرتا کہ بعض کو عزت دیتی ہے اور بعض کو ذلت کا لباس پہنا دیتی ہے ۔

آیت الله عابدی نے خود حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب(ع) کے سلسلے میں کچھ باتیں کرتے ہوئے کہا: امام علی (ع) اپنے سلسلے میں کچھ باتیں بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں ؛ ای دنیا !  مجھ سے دور ہو ، خدا کی قسم ھرگز تیرے مقابل تسلیم نہ ہوں گا ، تو میری لگام تھامنا چاہتی ہے تاکہ جہاں بھی چاہے وہاں لے جائے اور ذلت کا قلادہ میری گردن میں ڈال دے ، خدا کی قسم ایسی اپنی تربیت کروں گا کہ نمک کے ساتھ روٹی کا ایک لقمہ پورے ذوق و شوق کے ساتھ کھا سکوں ۔

قسم کھاتا ہوں کہ اپنی انکھوں کی ایسی تربیت دوں گا چشمہ آب کی طرح اس سے اشک جاری ہوں کہ انکھیں کھلی ہوں اور اشک جاری رہیں ۔

استاد آیت الله احمد عابدی نے کہا: بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید وقت شیخ انصاری(رہ) کے پاس خمس کا پیسہ لایا گیا تو شیخ(رہ) کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اور پھر آپ نے فرمایا کہ افسوس اتنا پڑھنے اور لکھںے کے بعد نوکری بھی ملی تو صرافی اور ایکسچینج کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۴۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬