02 May 2017 - 21:22
News ID: 427863
فونت
حسین امیرعبداللہیان :
ایرانی سفارتکار نے کہا : صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک ان کے اتحاد مضبوط عزم کی واضح مثال ہے۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنئیر ایرانی سفارتکار نے ناجائز صہیونی ریاست کی جیلوں میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ان کے اتحاد کی علامت ہے۔

یہ بات ایرانی اسپیکیر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور اور فلسطینی انتفاضہ کی عالمی کانگریس کے سیکرٹری جنرل 'حسین امیرعبداللہیان' نے منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک ان کے اتحاد مضبوط عزم کی واضح مثال ہے۔

امیر عبداللہیان نے ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے بھوک ہڑتال تحریک میں شامل فلسطینی قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلانے کے بل کی منظوری کی شدید مذمت کی۔

ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا کہ قابض صہیونی حکمران عالمی سطح پر اپنی پوزیشن میں کمی اور عالمی دباؤ سے خوفزدہ ہوکر فلسطینی قیدیوں کے کی تحریک اور بھوک ہڑتال کو ناکام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

سنئیر ایرانی سفارتکار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کی انتفاضہ تحریک کی حمایت اور ناجائز صہیونی حکمرانوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم فلسطینی عوام اور صہیونی جیلوں میں اسیر مظلوم فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں دوٹوک مؤقف اپنائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬