04 May 2017 - 17:10
News ID: 427902
فونت
غلام حسین دہقانی:
غلامحسین دہقانی نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کے خلاف غیرجوہری ممالک کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
غلام حسین دہقانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق این پی ٹی کانفرنس کی پریپریٹری کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شریک ایرانی وفد کے سربراہ غلامحسین دہقانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کے خلاف غیرجوہری ممالک کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ غیر جوہری ممالک کے ایسے اقدام، مہلک ہتھیار رکھنے والے ممالک کو انتباہ کریں کہ وہ این پی ٹی معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کےحوالے سے اپنے قانونی وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے ہیں۔

ایرانی وفد کے سربراہ نے جوہری ممالک کی جانب سے عالمی وعدوں کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال سے معاہدے بےاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب ممالک کا این پی ٹی کے معاہدے پر نیک نیتی سے عمل درآمد کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کا اہم مقصد نہ صرف غیر جوہری ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا بلکہ جوہری ہتھیاروں والے ممالک کو تخفیف اسلحہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے جوہری ہتھیار دنیا اور خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں لہذا انہوں نے عالمی برادری سے ناجائز صہیونی ریاست پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬