05 May 2017 - 16:49
News ID: 427917
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے قومی سلامتی مشیروں نے تہران، ماسکو اور دمشق کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے ۔
 علی شمخانی و نیکلای پاتروشف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے قومی سلامتی مشیروں نے شام میں جنگ بندی کے نفاذ کا عمل جاری رکھنے اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تہران، ماسکو اور دمشق کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق،اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے گذشتہ روز اپنے روسی ہم منصب 'نیکلای پاتروشف' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران شامی بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شمخانی نے آستانہ میں شامی امن مذاکرات کے چوتھے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی تعاون سے شامی بحران کو تیزتر حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شامی مسلح گروپوں اور شامی حکومت کے درمیان سیاسی مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کو غیرملکی عدم مداخلت سے اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی طاقت کو کم کرنا اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور شام کے درمیان سہ فریقی امن مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے۔

اس موقع پر نیکلای پاتروشف نے کہا کہ کچھ علاقائی ممالک شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کی ضرورت کو نظر انداز کرنے کے ساتھ شام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر شام کی جنگ بندی کا تسلسل اور سیاسی حل، دشمنوں کی ایسی سازشوں کو تباہ کرسکتا ہے۔

روسی عہدیدار نے آستانہ میں شامی امن مذاکرات کو سنجیدہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کو شام کی جنگ بندی کے تسلسل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬