07 May 2017 - 23:13
News ID: 427954
فونت
سعودی حکومت نے مزید ۱۷۰ پاکستانی محنت کشوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرتے ہوئے سعودی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاھور بھجوا دیا ہے ۔
سعودی پولیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مزید 170 پاکستانی محنت کشوں کو بے دخل کر دیا، متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ لاکھوں روپے خرچ کر کے سعودی عرب روانہ ہوئے لیکن ان کیساتھ دھوکہ ہو گیا، حکومت ان کا نقصان پورا کرے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے مزید 170 پاکستانی محنت کشوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرتے ہوئے سعودی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاھور بھجوا دیا ہے جنہیں امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا۔

سعودی جیلوں سے رہائی پا کر واپس وطن پہنچنے والے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ وہ پائی پائی جمع کر کے محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب پہنچے لیکن کفیلوں نے ان کے اکامے ضائع کر دیئے جس کے بعد انہیں بے دخل کر دیا گیا۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنا حق حاصل کر سکیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کیساتھ ایک عرصے سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور کفیلوں کے غیرقانونی مطالبات پورے نہ کرنے کی پاداش میں لاکھوں پاکستانی سعودی جیلوں میں پڑے ہیں جبکہ ہزاروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬