10 May 2017 - 19:51
News ID: 427996
فونت
محمد باقرنوبخت :
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر کہا ہے اگر سعودی حکومت نے ایران اور ایرانی عوام کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو تہران اسکا بھرپور جواب دےگا۔
محمد باقر نوبخت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اگر اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو ایران ایسا جواب دےگا کہ سعودیوں کو اپنے کیے پر پیشمان ہونا پڑے گا۔

سعودی عرب کے ناتجربہ کار وزیر جنگ اور نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے دو مئی کو اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں کے قریب ہونے والی جنگ کو ایران کے اندر منتقل کردے گا۔حکومت ایران کے ترجمان نے خطے میں سعودی عرب کے غیر دانشمندانہ اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے عراق، شام اور یمن میں تخریبی کردار ادا کرکے، اپنے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ کرلیے ہیں۔

محمد باقر نوبخت نے کہا کہ سعودی حکام خطے میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی پر بوکھلا کر ایران کے خلاف بیہودہ بیان دے رہے ہیں جس کا جواب وزارت خارجہ اور دفاع کی جانب سے دیا جاچکا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع محمد حسین دھقان نے سعودی عرب کے وزیرجنگ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی حکومت نے ایران کے خلاف بیوقوفی کا ارتکاب کیا تو مقدس شہروں مکہ و مدینہ کے سوا سعودی عرب کا کوئی بھی شہر محفوظ نہیں رہے گا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬