رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سابق کمانڈر مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا یہ اقدام، پاکستان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان تفرقے کا باعث بنا ہوا ہے اور خود امریکہ یہی چاہتا ہے-
مرزا اسلم بیگ نے مزید کہا کہ راحیل شریف، امریکہ، صیہونی حکومت اور آل سعود کی لابی کے دباؤ اور ریال و ڈالر کی لالچ میں یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہوئے ہیں اور یہ لابی ہی باعث بنی ہے کہ حکومت پاکستان، اس ملک کی پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کے بالکل برخلاف، راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے کے لئے این او سی جاری کرے-
پاکستان سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا یہ فیصلہ، پاکستان کے پچھتر فیصد عوام کے موقف کے بالکل برخلاف ہے-
پاکستانی عوام کی مخالفتوں کے باوجود حکومت پاکستان نے ابھی حال میں اس ملک کی بری فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو یمن کے خلاف سعودی عرب کے نام نہاد اتحاد کی سربراہی کے لئے این او سی جاری کی ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰