14 May 2017 - 20:28
News ID: 428055
فونت
حجت الاسلام سیدابراهیم رئیسی :
ایران کے ۱۲ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار نے بیان کیا : حکومت ملک کے موجودہ سرمایہ کے ساتھ پائیدار روزگار فراہم کرے گی۔
حجت الاسلام سیدابراهیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار حجت الاسلام سیدابراهیم رئیسی نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت معاشرے کے لئے سنگین چیلنج ہے جس کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادیوں پر اقدامات کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

یہ بات 'سید ابراہیم رئیسی' نے گزشتہ روز ایران کے ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام میں معاشرتی مسائل کے بارے سمیت سرحدی علاقوں کی ترقی، ماحولیاتی بحران ،شادی ، رہائش ، بےروزگاری ، منشیات، کرپشن سے نمٹنے کے لیے اپنی آئندہ حکمت عملی پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات اور نشے کے عادی کی بحالی ، حکومت کی ذمہ داری پر ہے اور اب ملک کے بعض شہروں میں نشے کے عادی کی بحالی کے مراکز موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آئندہ حکومت منشیات کے پھیلاو کی روک تھام اور منشیات کی لت کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے موجودہ صورتحال میں ملک میں بے روزگاروں کی تعداد 50 لاکھ افراد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 10 لاکہ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری کی شرح 12 فیصد سے 8 فیصد تک پہنچ جانا چاہیے جس مقصد کے لیے ہمیں ہر سال دس لاکہ روزگار کے مواقع کو فراہم کرنا چاہیے اور یہ ایک قانونی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی صلاحیتوں بالخصوص زراعت کو توسیع دینے سے بہت روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔

صدارتی امیدوار نے مزید بتایا کہ افراط زر اور بے روزگاری کی کمی کے لیے ملک کی پیداواری پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی ایک اہم پریشانی نوجوانوں کے بے روزگاری ہے جو اپنی حکومت ملک کے موجودہ سرمایہ کے ساتھ پائیدار روزگار فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت اور کاشت کے شعبوں پر توجہ رکھنا اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے سے ایران خطے میں ایک اہم زرعی کا مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کے رہائش اور شادی کے مسئلہ کے لیے سال میں دس لاکھ رہائش کو فراہم کای جائے گا۔

صدارتی امیدوار نے کہا کہ ملک کے اہم مسائل میں سے سیاسی دھڑوں ہیں جو وہ کوئی سیاسی پارٹی سے منسلک نہیں ہے۔

انہوں نے ماحولیاتی بحرانوں کے حل کے لیے کہا کہ ایران کے 11 صوبوں کو دھول کی مشکلات کا سامنا ہیں جس حوالے سے اراک کا ایلومینیم فیکٹری دوسری جگہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا : اپنی آئندہ حکومت کی پہلی ترجیح نوجوانوں کے اقتصادی مسائل کا حل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 19 مئی کو ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات ملک اور بیرون ملک میں منعقد کئے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬