کیلفورنیا یونیورسٹی کے امریکی طلبا نے اسرائیل کے حمایت میں ہونے والے پروگرام کو رکوا دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اروین سٹی میں واقع کیلفورنیا یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیل کی حمایت میں ہونے والے پروگرام کو منعقد نہیں ہونے دیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی حمایت میں ہونے والے اس پروگرام میں بعض صیہونی فوجی شریک تھے۔
طلبا نے اس موقع پر اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور اسے ایک نسل پرست حکومت قرار دیا ۔ پولیس نے احتجاجی طلبا کو منتشر کردیا۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلبا اس سے پہلے بھی کئی بار اسرائیل کی حمایت میں ہونے والے اجتماعات کو نہیں ہونے دیا ۔
امریکہ اوریورپ میں شہری حقوق اور طلبا تنظیموں کے کارکنوں کی اکثریت فلسطین کی حامی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی ان دنوں شدت اختیار کرگئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے