آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت برسر اقتدار دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی ۔
قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم، عدالتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب استعمال کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائے گا۔
اس کےساتھ ہی غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے