18 May 2017 - 11:49
News ID: 428117
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اور تبلیغات کا وقت آج بروز جمعرات ایران کے وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اپنے اختتام کو پہنچا اور اس کے مطابق انتخابات کے ۲۴ گھنٹے پہلے امیدوار اپنی مہم بند کرنے کے پابند ہوں گے ۔
ایران میں صدارتی امیدواروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اور تبلیغات کا وقت آج بروز جمعرات صبح آٹھ بجے ختم ہو گیا ، اس کے مطابق انتخابات کے 24 گھنٹے پہلے امیدوار اپنی مہم بند کرنے کے پابند ہوں گے اور ایرانی عوام کل 19 مئی بروز جمعہ کو ووٹ ڈالیں گے۔

ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری تھی اورتہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ  اسحاق جہانگیری نے صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا ۔

جس کے بعد صدارتی انتخابات کے میدان میں 4 امیدوار رہ گئے ہیں لیکن کانٹے کا مقابلہ صرف دو شخصیات سید ابراہیم رئیسی اور موجودہ صدر حسن روحانی کے درمیان رہ گیا ہے۔

تاہم دو دیگر امیدوار مصطفی میر سلیم اور مصطفی ھاشمی طبا بھی ابھی تک میدان میں موجود ہیں، لیکن ان کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ عین ممکن ہے کہ آخری اوقات میں وہ بھی کسی ایک امیدوار کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے۔

صدارتی انتخابات کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ شہری کونسلوں اور بعض جگہوں پر پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے مرکزی الیکشن آفس نے اعلان کیا : آج بروز جمعرات مقامی وقت کے صبح 8 بجے صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے مقررہ وقت کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اس کے بعد انتخابی مہم کو جاری رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم 28 اپریل سے شروع ہوئی تھی جو 20 دن تک جاری رہی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬