18 May 2017 - 13:05
News ID: 428118
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : ہمارا میزائل پروگرام بدستور جاری رہے گا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام غیر قانونی، اور عالمی قوانین اور حقوق کے خلاف ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ دفاعی صلاحیت کی توسیع کو اپنا قانونی حق سمجھتا ہے اور اس حوالے سے ہمارا میزائل پروگرام نہ تو بین الاقوامی وعدوں کے خلاف ہے اور نہ ہی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں مزید 9 امریکی شخصیات اور کمپنیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کا ساتھ دینے پر پابندی لگادی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران کی سات شخصیات اور کمپنیوں پر میزائلی پروگرام کا بہانہ بناتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬