19 July 2017 - 22:48
News ID: 429079
فونت
ایرانی کمانڈر :
سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی نظام اپنے ضروری دفاعی اسلحے سمیت مختلف میزائل اور ڈرون بنانے میں خود کفیل ہوگیا ہے .
ایرانی دفاعی اسلحہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کی ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے ایران پر دباؤ اور میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کو کمزور کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان کے سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس ڈویژن کے دورے کے دوران کہی۔

انہوں نے دشمن کی ایران کے میزائل دفاعی نظام پر موجود خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے دفاعی نظام سے خوفزدہ ہے اس لئے ہم پر مختلف الزامات لگا کر دباؤ کے ذریعے اس شعبے کی پیشرفت کو روکنا چاہتا ہے۔

گزشتہ ماہ میں شام کے دیرالزور علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلے منصوبے کے تحت دہشت گردوں کے 60 ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے حملوں کا منصوبہ بنایا گیا لیکن بعد میں ایران کے سپریم لیڈر کے حکم کے مطابق اور عام شہریوں کی حفاقت کی خاطر صرف 3 اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے میزائلوں کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ ہمارے اطلاعات کے مطابق امریکہ اور ان کے حواری ایران کو اندر سے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

دفاعی اور فوجی سازو سامان کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام اپنے ضروری دفاعی اسلحے سمیت مختلف میزائل اور ڈرون بنانے میں خود کفیل ہوگیا ہے جس کے توسط سے ہم کسی بھی دشمن کے جارحانہ اقدامات کو خاک میں ملادیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬