20 June 2017 - 19:47
News ID: 428627
فونت
جنرل حسين دھقان :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی پالیسی اور طاقت علاقائی امن، داعش اور تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا ہے ۔
جنرل حسين دھقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دھقان نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کے حالیہ میزائل حملہ، داعش کی دہشتگردانہ کاروائیوں اور اس کے حامیوں کے لئے ایک چھوٹا سا ردعمل تھا۔

بريگيڈيئر جنرل حسين دھقان نے داعش کے دہشتگردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جارحانہ میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف پاسداران انقلاب کی حالیہ کاروائی ایک چھوٹی سطح کا ردعمل تھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی پالیسی ڈیٹرنس اور قومی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہے اور کسی بھی طرح کے ممکنہ علاقائی اور غیرعلاقائی خطرات کا بھرپور انداز سے جواب دیں گے۔

جنرل دہقان نے ایرانی میزائلوں کی طاقت کے حوالے سے کہا کہ دفاعی میزائلوں کا پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کے ناقابل تبدیل پالیسی ہے اور گزشتہ تین سالوں کے دوران ہم دفاعی صلاحیتوں کی مضبوطی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پر عزم ارادے کے ساتھ دفاعی صلاحیتوں کی مضبوط کر رہا ہے اور کسی بھی طاقت اور پابندیوں ہمارے عزم اور مستحکم ارادے میں کوئی منفی اثر نہیں پڑ سکے گا۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران دشمنوں جانتے ہیں کہ ایرانی قوم اپنے ملک اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرکے اور کسی بھی طاقت کو ایران پر حملہ کی اجازت نہیں دوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی پالیسی اور طاقت علاقائی امن، داعش اور تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا ہے اور کسی بھی طرح کے ممکنہ خطرات کا بھرپور جواب دیں گے۔

ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے تہران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کے حالیہ میزائل حملہ، داعش کی دہشتگردانہ کاروائیوں اور اس کے حامیوں کے لئے ایک چھوٹا سا ردعمل تھا اور ایران کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے ۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) نے تہران حملوں کے جوابی ردعمل میں اتوار کی رات شام کے علاقے دیر الزور میں قائم داعش کے تکفیری اور دہشتگردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق، کرمانشاہ اور کردستان میں موجود آئی آر جی سی ایرواسپیس بیس سے شام میں قائم دہشتگردوں کے مراکز پر درمیانے سطح اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو سنگین نقصان پہنچا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، اس کاروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور ان کے جنگی آلات، تنصیبات اور اسلحہ ڈپو بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ اس کاروائی کا مقصد اور پیغام واضح ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے علاقائی اور بیرونی حواری اور حامیوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ اگر ایرانی قوم کے خلاف ایسے سفاکانہ اور شیطانی اقدامات دہرائے گئے تو آئندہ ہمارا ردعمل مزید سخت اور تباہ کن ہوگا۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات شام کے علاقے دیر الزور پر داعش دہشتگرد تنظیم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر 6 میزائل داغے گئے جو نہایت کامیاب رہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬