11 May 2017 - 14:34
News ID: 428009
فونت
محمد حسین باقری :
اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے سربراہ نے کہا : ایرانی بحریہ نے اپنی دفاعی طاقت و قوت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جسے دیکھ کر دشمن بھی حیران اور پریشان ہوگیا ہے۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری نے جمعرات کے روز بحری جنگی جہازوں سے متعلق پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب میں ملکی اور بین الاقوامی پانی کی حفاظت کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط طاقت اور حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا : آج ہمارے دشمنوں کو وطن عزیز ایران کی ناقابل تسخیر طاقت کا اندازہ ہوچکا ہے اس لئے وہ آج ہمیں نقصان پہنچانے کی بیماری میں مبتلا ہے۔

انہوں نے بحریی جنگی جہازوں کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لئے ایک معجزہ اور ثقافت قرار دیتے ہوئے کہا : میری ٹائم سیکورٹی اور بحری صورتحال پر ایران کی مضبوط گرفت ہے جس کی وجہ سے دشمن خود حیران اور تذبذب کا شکار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران کی مضبوط  دفاعی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کی اطلاعاتی نظارت اور نگرانی نے دشمن کو علاقہ میں منفعل اور سرگرداں بنا دیا ہے ایرانی بحریہ کی دفاعی توانائی نے دشمن کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

جنرل باقری نے ایران کی شمالی اور جنوبی پانی کی اہم پوزیشن بالخصوص خلیج فارس خطے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : آبنائے ہرمز توانائی کی درآمدات اور برآمدات کے لئے ایک حیاتی راستہ اور یہ اللہ کی طرف سے ایرانی قوم کے لئے بڑی نعمت ہے۔

جنرل باقری نے کہا : خلیج فارس اہم علاقہ ہے جس کی حفاظت کے لئے ایران کی اہم ذمہ داری ہے اور اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے دفاعی طاقت میں اضافہ کی سخت ضرورت ہے اور ایرانی بحریہ نے تیز رفتار میزائل تیار کرکے اپنی دفاعی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بالخصوص اسلامی انقلاب کے حوالے سے امریکہ سمیت عالمی سامراجی قوتوں کی سازش اور دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا : دشمنوں کی دھمکیوں اور خباثت میں کمی نہیں بلکہ ہم اپنی سمندری حدود میں بین الاقوامی پانی میں دشمنوں کی دھمکیوں کے خلاف بھرپور آمادہ ہیں۔

میجر جنرل محمد باقری نے بحریہ کے تیز رفتار میزائل کی رونمائی کی پانچویں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایرانی بحریہ نے اپنی دفاعی طاقت و قوت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جسے دیکھ کر دشمن بھی حیران اور پریشان ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا : دشمن سمجھتا ہے کہ ایران کو پانی میں لاکر اسے شکست دے سکتا ہے جبکہ سمندری شعبے میں ہماری طاقت اور دفاعی صلاحیت نمایاں ہے اور دشمن خود ہماری اس طاقت سے واقف ہوچکا ہے۔

محمد باقری نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہمیں دشمن کو خطے میں مایوس کرنے کے لئے اپنی دفاعی توانائيوں میں روز بروز اضافہ کرنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬