06 April 2017 - 18:26
News ID: 427339
فونت
اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تقریباً ۲ ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پاگیا جو کہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی کے مطابق کسی بھی ملک سے ہونے والا اس کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
نیتن یاهو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تقریباً 2 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پاگیا جو کہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی کے مطابق کسی بھی ملک سے ہونے والا اس کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی سرکاری دفاعی کمپنی اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ہندوستان کے ساتھ تقریباً 2 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔

اسرائیلی کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہندوستانی فوج اور بحریہ کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق وہ ہندوستان کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جس میں میڈیم رینج زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائلز، لانچرز اینڈ کمیونیکیشنز اور کنٹرول ٹیکنالوجی شامل ہیں اور اس کی مالیت تقریباً 1۔6 ارب ڈالر ہوگی۔

اسرائیلی کمپنی کے مطابق اس کے علاوہ ہندوستان کے زیر تعمیر اولین طیارہ بردار بحری بیڑے میں نیول ڈیفنس سسٹم بھی نصب کیا جائے گا جس میں طویل فاصلے تک زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ہندوستان کو اسلحہ فروخت کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2015 کے دوران ہندوستان ترقی پذیر دنیا کا اسلحہ خریدنے والا دوسرا بڑا ملک تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت اسرائیل کی مسلمان مخالف پالیسی پر عمل کر رہی ہے جس کی بنا پر ان دو حکومت کے درمیان رابطہ گہرے ہیں اس رابطہ کو مزید گہرہ کرنے کے لئے ہندوستان کی حکومت ٹیکس و دوسرے مختلف بہانہ سے غریبوں کی جیب کاٹ کر اپنے ہم فکر کی جیب بھر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬