19 May 2017 - 19:00
News ID: 428134
فونت
جنرل حسین اشتری :
اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس کے سربراہ نے کہا : ایرانی پولیس نے کچھ عرصے سے پہلے پرامن اور شاندار صدارتی انتخابات کے انعقاد کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔
جنرل حسین اشتری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے تہران میں جمعہ کے روز صدارتی اور دیہی۔شہری اسلامی کونسلز کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ ترین اطلاعات اور رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں صدارتی انتخابات کا عمل نہایت پُرامن فضا اور فول پروف سیکورٹی میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پولیس نے کچھ عرصے سے پہلے پرامن اور شاندار صدارتی انتخابات کے انعقاد کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔

انہوں نے انتخاباتی عمل کے ابتدائی منٹوں میں لوگوں کی پرجوش شرکت کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے انتخابات کے ابتدائی لمحوں سے ایرانی عوام کی پر جوش موجودگی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں تو ہمارے اسلامی ملک کے عقلمند لوگوں کی بھرپور شرکت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پولیس کی تازہ ترین موصولہ رپورٹ کے مطابق مطابق اب تک صدارتی انتخابات کو کوئی سیکورٹی مسائل کا سامنا نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایران کے تین لاکھ سے زائد پولیس اور مسلح افواج ایرانی صدارتی انتخابات کی سیکورٹی کے لیے اپنی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری  نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد پیدل گشت، موٹر سائیکل گشت ، کار اور غیرہ انتخابات کا عمل کے اختتام تک سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ایرانی پولیس فورس انتخابات کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل اور تمام صلاحیتوں کا استعمال کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات کے آغاز سے آدھا دن گذرچکا ہے مگر اس وقت تک ملک بھر میں الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬