28 May 2017 - 13:21
News ID: 428283
فونت
ایڈمرل حبیب الله سیاری :
ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن، ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی کی وجہ سے ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی جرات نہیں کرسکتے ۔
ایڈمرل حبیب الله سیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب الله سیاری نے ایران کے شمالی علاقے انزلی میں بحریہ کےافسران اوراہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس کے باوجود کہ اسلام دشمنوں کی جانب سے علاقائی ممالک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے مگر اسلامی جمہوریہ ایران میں پائیداراور دیرپا امن و امان قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں سیکورٹی کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور اسلام کے دشمنوں نے اب تک ہمارے ملک کی سلامتی کو تباہ کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کیں مگر وہ اپنی ہر سازش میں ناکام رہے ہیں۔

ایڈمرل حبیب الله سیاری نےمسلح افواج کے وجود کو ملک کی پائیدار سیکورٹی کا محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر امن و امان کی وجہ ملک کی طاقتور، بہادر، محنتی اور ہوشیار مسلح افواج کی موجودگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن، ایرانی عوام کے اتحاد اور یکجہتی کی وجہ سے ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی جرات نہیں کرسکتے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬