الازهر مصر کے فقہ کے استاد :
الازهر مصر کے فقہ کے استاد نے تاکید کی ہے کہ رمضان کا مبارک مہینہ جہنم کی آگ سے نجات اور رحمت و مغفرت کا مہینہ ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الازهر مصر کے فقہ مقارن کے استاد احمد کریمہ نے تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ رمضان کے مبارک مہینہ کو غنیمت جانیں اور اس مبارک مہینہ میں رحمت و مغفرت حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ رمضان کے مبارک مہینے کی شروعات مغفرت اور اس کا اختمام عذاب الہی کی آگ سے رہائی ہے وضاحت کی : بعض لوگ زیادہ کھانا کھانے اور خوراک و کھانا میں اضافہ کے ذریعہ ماہ مبارک رمضان کا استقبال کرتے ہیں حالانکہ یہ مبارک مہینہ اطاعت و بندگی اور غریبوں و مسکینوں کی مدد کرنے کے لئے ہے ۔
الازہر مصر میں فقہ مقارن کے استاد نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا ہے کہ نبی اکرم ص کی سنت میں تاکید کی گئی ہے کہ روزہ دار سحری کھانے کو آذان صبح تک تاخیر کریں ان کا یہ عمل بہت ہی اجر و ثواب کا حامل ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۱۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے