رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآنی معاشرے کے سرگرم کارکن حجت الاسلام سید مهدی تقوی آج صبح ایرانی پارلیمنٹ پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے میں شھید ہوگئے ۔
حجت الاسلام سید مهدی تقوی پارلیمںٹ میں شاهین شهر، برخوار و میمہ عوامی نمائندے کے دفتر کے رکن تھے اور پارلیمنٹ پر دھشت گردانہ اٹیک کے وقت اپنے دفتر میں عوامی مسائل کی رسیدگی کر رہے تھے ۔
دھشت گردوں کے ہاتھوں دشمن میڈیا میں نشر ہونے والی حالیہ ویڈیو حجت الاسلام سید مهدی تقوی کے آفس کی ویڈیو ہے ۔
پارلیمںٹ میں شاهین شهر، برخوار و میمہ عوامی نمائندے حسین علی حاجی دلیگانی نے اس سلسلے میں بیان کیا: پارلیمںٹ حملے کے حوالے سے داعش کے ذریعہ نشر کی گئی ویڈیو ہمارے دفتر کی ویڈیو ہے کہ اس سانحے میں ہمارے دو ملازمین شھید ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم نے خود اسے نہیں دیکھا ہے مگر یہ جانتا ہوں کہ میرے دفتر میں تین افراد موجود تھے کہ بیان کیا گیا ہے دو ملازمین کا جنازہ میرے دفتر میں ملا ہے ۔
پارلیمںٹ میں شاهین شهر، برخوار و میمہ عوامی نمائندے کے دفتر کے رکن حجت الاسلام سید مهدی تقوی اور زارعی دفتر کے ذمہ دار اسی کمرے میں شھید کئے گئے جس کی داعش کے نے ویڈیو نشر کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی ، قرانی نیوز ایجنسی "ایکنا" کے سابق مینجینگ ڈائریکٹر حجت الاسلام سید مهدی تقوی کی شھادت پر انہیں اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتی ہے اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظھار کرتی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۲