![تہران دہشت گردی](/Original/1396/03/18/IMG21495660.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ادارہ لیگل میڈیکل کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران میں گزشتہ روز کے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
'احمد شجاعی' نے کہا کہ 13 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ چار لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ياد رہے کہ چار مسلح افراد نے گزشتہ روز تہران ميں ايرانی پارليمنٹ کے داخلی دروازے پر تعينات سيکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتيجے ميں تين افراد زخمی ہوگئے۔
پارليمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے ميں واقع بانی عظيم اسلامی انقلاب امام خمينی (رح) کے روضے کے باہر فائرنگ کردی۔
فرانس کے خبررساں ادارے (اے ايف پی) کے مطابق، بدنام زمانہ داعش کی دہشتگرد تنظيم نے تہران ميں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/