08 June 2017 - 16:58
News ID: 428447
فونت
ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے بدھ کے روز تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا تمام دہشت گردوں کا تعلق ایک تکفیری وہابی گروپ سے ہے۔
تہران حملے میں ملوث عناصر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بدھ کے روز امام خمینی رح کے حرم اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے داعشی دہشت گردوں کی ٹولی، تکفیری وہابی دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ہسٹری شیٹر عناصر پر مشتمل تھی۔

اس بیان میں کیا گیا ہے کہ، یہ عناصر، داعش میں شامل ہونے کے بعد ملک سے باہر چلے گئے تھے اور شمالی عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر رقہ میں اس گروہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد عناصر گزشتہ سال موسم گرما میں، داعش کے معروف غنڈے ابو عائشہ کی سرکردگی میں ایران کے مذہبی شہر وں میں دہشت گردی کی غرض سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

تاہم ملک کی انٹیلی جینس کے ہاتھوں ان کا نیٹ ورک توڑے جانے اور ابوعائشہ سمیت اہم ارکان کی ہلاکت کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز تہران میں امام خمینی رح کے حرم اور پارلیمنٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو تہران کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬