13 June 2017 - 12:16
News ID: 428519
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے علاقائی ممالک سمیت شام اور قطر کی پالیسی صورتحال اور تنازعات کو کم کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

یورپی یونین کی چیف پالیسی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔

دونوں فریقین نے علاقائی ممالک سمیت شام اور قطر کی پالیسی صورتحال اور تنازعات کو کم کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف اور موگرینی نے دلچسبی امور اور خلیج فارس کے خطے میں ایک سنجیدہ مکالمہ اور علمی تعاون کے شروع کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ اوسلو میں اپنے قیام کے دوران 2017 اوسلو فورم کے اجلاس سے خطاب کرکے اور علاقائی مسائل سمیت دہشتگردوں اور انتہاپسندوں سے نمنٹے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' پیر کے روز ناروے کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اوسلو فورم میں خطاب کے علاوہ اہم عالمی شخصیات اور ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ سال بھی اسلو فورم میں شرکت اور خطاب کیا اور اس موقع پر ناروے رہنماؤں بالخصوص پورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ بھی ملاقات کیں۔

اس سال اوسلو فورم کا عنوان 'نئے جغرافیائی دور میں امن' ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬