15 June 2017 - 17:05
News ID: 428560
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان کیا : امریکی وزیرخارجہ کے بیانات ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔
بهرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی مبہم اور دوسروں کی خواہشات پر مبنی ہے۔

یہ بات بہرام قاسمی نے جمعرات کے روز امریکہ کے وزیر خارجہ کی ایران مخالف ہرزہ سرائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے بیانات ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام گزشتہ دہائیوں سے ایرانی قوم اور حکومت کے درمیان تفرقہ پھیلانےکی سازشیں کرتے آرہے ہیں مگر وہ ہر بار اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوئے ہیں۔

قاسمی نے امریکی حکام کو انتباہ کیا کہ ایران کی بہادر اور غیرتمند قوم کے سامنے غلط راستہ اپنانے سے باز رہیں اور آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں کیونکہ اس میں امریکیوں کو ہی نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام ایران اور خطے کے حقائق کو جان لیں اور ایرانی قوم کے ساتھ دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے کے بجائے عزت اور سنجیدگی سے رویہ اپنائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اور بین الاقوامی ظالمانہ پابندیوں کے باجود ایرانی قوم نے اپنی وفاداری نبھا چکی ہے اور ہمیشہ ریاست اور نظام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پالیسی کا نتیجہ ہمیشہ برعکس رہا ہے جبکہ ایرانی عوام انتخابات جیسے تاریخی موقعوں پر اپنی حیران کن شرکت کو یقینی بنا کر دنیا کو دیکھایا ہے کہ ایران میں حقیقی جمہوری نظام قائم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا تھا خطے میں ایران کی موجودگی سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے لہذا ہماری پالیسی ایران کے عزائم کو ناکام کرنا اور اس کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬