04 July 2017 - 23:16
News ID: 428846
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا : کینیڈا کی عدالت کی جانب سے امریکی عدالتوں کے بے بنیاد فیصلوں کے حق میں فیصلہ سنانا عالمی قوانین کے کے برعکس اور ہم ایسے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کینیڈین عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین عدالت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

بہرام قاسمی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ کینیڈا کی عدالت کی جانب سے امریکی عدالتوں کے بے بنیاد فیصلوں کے حق میں فیصلہ سنانا عالمی قوانین کے کے برعکس اور ہم ایسے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کینیڈین عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کو اپنا قانونی حق سمجھتا ہے۔

قاسمی نے کہا کہ کینیڈین حکومت ایسے فیصلوں سے ممکنہ مادی اور اخلاقی نقصانات کی خود ذمہ دار ہوگی اور ایسے اقدامات سے کینیڈا پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬