01 July 2017 - 23:44
News ID: 428806
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے شہر موصل میں داعش کے دہشتگردوں کی بدترین شکست پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے اور اس کے مالی وسائل کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے موصل میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کامیابی پر جوعراق کی مسلح افواج اور عوامی رضا کار فورس کی جانفشانی اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے حاصل ہوئی اس ملک کے عوام، عراقی قیادت، شیعہ علما اور مراجع عظام، رضاکار فورسز اور مختلف فرقوں اور ادیان کے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کی.

قاسمی نے کہا کہ عراقی قوم کی سربلندی اور مزید کامیابی کے لئے دعاگو ہیں اور ایران کی جانب سے ایک متحد اور آزاد عراق کی حمایت جاری رہے گی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کی جڑوں کے مکمل خاتمے کے لئے تمام علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے.

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز موصل کے قدیمی علاقوں بالخصوص تاریخی مساجد النوری اور الحدبا پر جہاں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا، مکمل کنٹرول حاصل کرلیا.

عراق کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے داعش کے اصل گڑھ پر کنٹرول حاصل کرلیا جہاں داعش دہشتگردوں کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے جون 2014 میں یہاں سے عراق پر اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا.

گزشتہ دنوں داعش کے دہشتگردوں نے موصل کی تاریخی النوری مسجد اوراس کے مینار کو شہید کیا جہاں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پہلی اور آخری بار منظرعام پر آیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬