01 July 2017 - 23:39
News ID: 428804
فونت
جنرل حسین دہقان:
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکے گا اور وہ ہر قسم کے خطرے اور دھمکی کا منھ توڑ جواب دے گا۔
جنرل حسین دہقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں فوجی شعبے میں ایران کی کامیابیوں کو ایرانی قوم کی کوششوں کا مرہون منّت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ہرگز ایران کی عظیم قوم کی ترقی نہیں روک سکے گا۔

انھوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل اور دفاعی شعبے میں ایران کی راہ، مکمل واضح ہے ۔

جنرل دہقان نے ایران کے مستحکم نظام حکومت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے پندرہ جون کو تہران کے خلاف واشنگٹن کے جاری دشمنانہ اقدامات کے تحت ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ان پابندیوں میں میزائل اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬