01 July 2017 - 23:52
News ID: 428809
فونت
عراقی عوامی فورس کے سربراہ:
عراقی عوامی فورس کے سربراہ نے موصل میں عوامی فورس کی حالیہ پیروزی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مرجعیت دین و عقائد کی پاسبان ہے ۔
فالح الفیاض

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی فورس کے سربراہ فالح الفیاض نے ایک پروگرام میں شیعہ مرجعیت کو دین و عقائد کی پاسبان بتایا ۔

انہوں نے دھشت گردوں کے مقابل عوامی فورس کی حالیہ پیروزی کو پوری ملت عراق سے متعلق جانا اور کہا: عوامی فورس کی بنیاد دینی، فکری اور تاریخی اعتقادات پر استوار ہے ۔

عراقی عوامی فورس کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: عراقی عوامی فورس نے پرانے موصل میں مسجد النوری کو آزاد کراکر دھشت گرد گروہ داعش کی تمام آرزوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔

الفیاض نے بیان کیا: شیعہ مرجعیت دین و عقائد کی پاسبان ہے تاکہ اسلام منحرف نہ ہونے پائے ۔

انہوں نے قومی اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی اور کہا: ایک دوسرے کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی قبائلی تعصبات سے دور رہ کر ہی ممکن ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬