رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، موصل کی آزادی کی پر ملت عراق کو مبارکباد پیش کی اور کہا: داعش کی عراق میں خودساختہ حکومت کی مٹی پلید ہوچکی ہے اور اب اس کی جناتیں ختم ہوگئی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: عراقی مجاھدین کہ جنہوں نے مختلف فوجی بیٹالین کی شکل میں مغربی موصل کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہیں ۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ دھشت گردی سے مقابلے اور مجاھدین کی پیروزی میں آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے کا کردار اہم رہا ہے کہا: جھاد کفائی کے فتوے پر جو عوامی فورس اور قومی اتحاد کا سبب بنا ، حضرت آیت الله سیستانی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔
انہوں نے شھیدوں کو مشعل راہ اور دھشت گردی پر پیروزی کی بنیاد قرار دیا اور کہا: فوجی کمانڈرز الحویجة و تلعفر جیسے علاقے کی آزادی پر بھی غور کریں ۔
حجت الاسلام قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سارے عوامی فورس کے شھداء کا تعلق غریب طبقہ سے ہے کہا: حکومت عراق غریبوں کی دستگیری اور ان کی خدمت اپنا خصوصی فریضہ جانے ۔
انہوں نے نجف میں مسلسل لائٹ کی کٹوتی پر شدید تنقید کی اور کہا: گذشتہ روز ہم نجف کی عوام کے سڑکوں پر دھرنے کے شاھد تھے حکومت اس سلسلے میں چارہ اندیشی کرے ۔
نجف اشرف کے امام جمعہ نے سالگرد انھدام جنت البقیع کی جانب اشارہ کیا اور کہا: وھابیوں نے سن 1344 ھجری میں ائمه بقیع کی قبروں کو مںھدم کردیا مگر آج دشمنان اسلام کے مقابل مکمل چپّی سادھے ہوئے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۴۷