01 July 2017 - 11:36
News ID: 428795
فونت
حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر لبنانی فوج کو مبارک باد پیش کی ہے۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی  العہد سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں کے خلاف لبنانی فوج کی بر وقت اور کامیاب کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر لبنانی فوج کو مبارک باد پیش کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان کو دہشت گردوں کے آسیب سے بچانے کے لئے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی فوج نے آج ایک آپریشن کے دوران 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ لبنانی فوج کے اس آپریشن کی لبنان کے صدر نے بھی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی فوج نے عرسال کے علاقہ میں کارروائی کے دوران 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

لبنانی فوج نے عرسال کے علاقہ میں 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جس پر لبنانی صدر نے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج نے خفیہ اطلاعات پر شامی مہاجرین کے کیمپ کا آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے لبنانی فوج پر 5 بم دھماکوں سے حملہ کردیا لبنانی فوج نے کیمپ میں آپریشن کے دوران 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

لبنانی فوج کے اس آپریشن پر لبنان کے صدر میشل عون نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن انتہائی سخت اور پرخطر تھا جسے لبنانی فوج نے کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬