‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2017 - 14:26
News ID: 428802
فونت
موصل عراق کی آزادی پر؛
سرزمین قم ایران کے دو عظیم القدر مرجع تقلید آیت الله لطف الله صافی گلپائگانی اور حسین نوری همدانی نے موصل کی آزادی پر حضرت آ‌یت الله سیستانی کو مبارکباد پیش کی ۔
آیات عظام صافی گلپائگانی اور نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے دو عظیم القدر مرجع تقلید حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپائگانی اور حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں موصل کی آزادی پر حضرت آ‌یت الله سید علی سیستانی کو مبارکباد پیش کی ۔

حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپائگانی کے پیغام کا مفصل متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت مستطاب آیت الله آقای حاج سید علی سیستانی دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمه الله

شھر موصل میں انسان اور دین اسلام کے دشمن کے مقابل عراق کی غیرتمند اور بہادر فوج اور قوم کی پیروزی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے ، دھشت گردی سے مقابلے میں عراق کی بہادر فوج کا یہ کارنامہ مسلمانوں کی سربلندی اور عزت کا سبب ہے ۔

یہ عظیم کامیابی اور افتخار مرجعیت کی احکام کی اطاعت ، عراق کی بہادر اور عزت دار قوم کی جانفشانی اور آپ کی حکیمانہ رہبری کی بنیاد پر نصیب ہوئی ہے ، اس پیروزی سے دنیا کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، ہم اس عظیم فتح پر خداوند متعال کے شکر گزار ہیں ۔

ہم سپاہ اسلام کی کامیابی پر آپ ، عراقی حکومت اور ملت عراق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور خداوند متعال سے حضرت بقیه الله الاعظم ارواح العالمین له الفداء و عجل الله تعالی فرجه الشریف کی صدقے میں عراق میں مکمل امنیت قائم ہونے کے دعا گو ہیں ۔

۵ شوال المکرم ۱۴۳۸

لطف الله صافی گلپائگانی


حضرت آیت الله حسین نوری همدانی کے پیغام کا مفصل متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

محترم حضرت آيت الله العظمی سيستانی دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمه الله

خداوند سبحانہ کے توکل ، ائمہ معصومین علیهم السلام  خصوصا حضرت بقیه الله الاعظم عجل الله تعالی فرجه الشریف کی عنایتوں اور آپ رہنمائی کے نتیجے میں عراقی فوج اور مسلح دستوں نے اس سرزمین کو تکفیریوں اور داعش کے خونی پنجے سے آزاد کرالیا ۔

بلا شک عراقی فوج اور مسلح دستوں کے آپسی اتحاد اور آپ کے احکام کی مکمل اطاعت نے اس عظیم پیروزی راہ ہموار کی ہے ۔

میں اس موقع پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملت عراق کی کامیابی اور آپ کی صحت و سلامتی کی دعا کرتا ہوں ۔

حسین نوری همدانی

6شوال المکرم 1438

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬