رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ رہا ہے اور وہ قطر پر دباؤ ڈال کر ایک اور غلطی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی ہے اور ایران نے موجودہ سعودی حکومت کے آغاز میں ہی ریاض کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی مگر سعودی عرب نے کسی اور راہ کا انتخاب کیا۔
علا الدین بروجردی نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے بارے میں بھی کہا کہ تہران، واشنگٹن کی توسیع پسندی کے مقابلے میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی وہ میزائل پروگرام کے بارے میں کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ تہران نے شام میں فوجی مشیروں کی سطح پر حاضر ہو کر ایران کی قومی سلامتی کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰