
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیدائے لبنان کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے لبنان کی سیاسی شخصیتوں سے ملاقات میں کہا: قومی اتحاد اور ملک کو لاحق خطرات سے مقابلہ سبھی کی اولین ترجیح ہونا چاہئے ، کیوں کہ مستقبل میں ملک کو مشکلات سے دور رکھنے کے لئے سبھی پارٹیز اور استقامتی گروہوں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے ہمیشہ خطرات کے مقابل اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی ہے ۔
لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے کہا: بعض ممالک کے سامراجی اقدامات کا مقصد بجز علاقے کے سیاسی اور ثقافتی نقشے کو بدلنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔
آیت الله نابلسی نے عرسال علاقے میں تکفیریوں کے خلاف فوجی آپریشن میں 350 تکفیریوں کے گرفتار کئے جانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا: دھشت گرد انسانی دروازوں سے گھسنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری امنیت اور ملک کے ثبات کو نقصان پہونچا سکیں مگر فوج اور مسلح فورسز کی ہوشیاری سے ملک کی امنیت قائم ہے تاکہ دھشت گردوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۴