01 July 2017 - 23:46
News ID: 428807
فونت
قولنا و العمل کونسل لبنان کے سربراہ :
سرزمین لبنان کے سنی عالم دین نے لبنان کے شیعہ علماء کے وفد سے ملاقات میں اسلامی اور قومی اتحاد کو ملک کی قدرت اور طاقت کا سبب جانا ۔
شیخ احمد القطان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قولنا و العمل  کونسل لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے لبنان کے علاقے تمنین کے شیعہ علماء کے وفد سے ملاقات میں کہا: اس طرح کی ملاقاتیں مسلمانوں اور فرزندان وطن کی آپسی ملاقات شمار کی جاتی ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دین اسلام اتحاد اور تفرقہ سے گریز کی تاکید کرتا ہے کہا: قومی اتحاد قدرت و طاقت کا سبب ہے ، ملت اسلامیہ اور لبنانیوں کو آمری طاقتوں نیز تمام ان دشمنوں کے مقابل جو ملت اسلامیہ کو نقصان پہونچانے اور مسلمانوں کی تقدیر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں سے لکھںے کے خواہش مند ہیں محفوظ رکھتا ہے ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین نے مزید کہا: میں اسلامی اور قومی اتحاد سے اپنی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور لبنانی فوج نیز دیگر مسلح دستوں کا جو شب و روز لبنان کی حفاظت ، امنیت اور ثبات میں مصروف ہیں ، سے یکجہتی کا اعلان کرتا ہوں ۔

شیخ القطان نے یاد دہانی کی: لبنان کے مسلح دستے ، جنایتکار دھشت گردوں اور تمام وہ لوگ جو ملک ، ناموس ، مقدسات اور شھریوں کو نقصان پہونچانے پر تلے ہیں کہ مقابل سپر کے مانند ہیں ، ملت لبنان ، فوج اور استقامت یہ تینوں لبنان اور لبنانی کی حفاظت میں مصروف ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۲۶۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬