20 June 2017 - 20:20
News ID: 428631
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے لندن میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور انتہاپسندی کے واقعات جس میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے ہرگز قابل قبول نہیں۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے لندن میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور انتہاپسندی کے واقعات جس میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے ہرگز قابل قبول نہیں۔

یہ بات بہرام قاسمی نے منگل کے روز لندن کے دہشتگردی کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے لندن واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

بہرام قاسمی نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور انتہاپسندانہ اقدامات کسی بھی طرح کی نیت اور شکل میں قابل مذمت اور نفرت ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی دارلحکومت لندن میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شہری جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

شمالی لندن کے فنز بری پارک کی سیون سسٹرز روڈ پر ڈرائیور نے نماز پڑھ کر آنے والوں پر گاڑی چڑھا دی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬