رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عالی تعیلمی ادارہ اجتہاد کے سربراہ آیت الله حسین احمدی فقیه یزدی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد فاطمہ الزهرای پردیسان میں شب قدر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بیان کیا : شب قدر وہ شب ہے کہ انسان کی تقدیر ان شبوں میں لکھی جاتی ہے لیکن جو چیز لوح محفوظ ، علم الہی میں لکھی گئی ہے اس میں تبدیلی نہیں ہوتی ہے ۔
انہوں نے سورہ مبارک بقرہ کی آیت ۲۸۵ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : پیغمبر اکرم (ص) ہر چیز جو ان پر نازل ہوا ہے اس پر ایمان و عقیدہ رکھتے تھے اور حقیقی مومن وہ ہے کہ جو خداوند عالم اور ملائکہ کہ جو واسطہ فیض الہی ہیں اور تمام آسمانی کتاب کی تعلیمات اور تمام انبیاء پر ایمان رکھتا ہو ۔
آیت الله احمدی فقیہ یزدی نے مومنوں کی اہم ترین مشکل فراموشی و غلطی جانا ہے اور بیان کیا : ہم لوگ آج کی شب خداوند عالم کی خدمت میں خداوند عالم سے دعا کریں کہ ہم لوگوں کو فراموشی و غلطیوں کی وجہ سے سزا نہ دے حالانکہ ہم لوگ سزا کے مستحق ہیں ۔
انہوں نے بیان کیا : غلطی و فراموشی کی ابتدا ہمارے اختیار میں ہے ایسا موقع فراہم نہ کریں کہ گناہ کا مقدمہ فراہم ہو کیونکہ اگر مقدمات فراہم لونگے تو انسان غلطی کرے گا اور فراموشی و نسیان میں مبتلی ہوگا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے سورہ مبارکہ بقرہ کی آیت 286 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے انسان پر جو ذمہ داری و حکم دی ہے وہ ہمارے قدرت و اختیار کے مطابق دی ہے اور خداوند عالم نے وہ چیز جو انسان کی قدرت و اختیار سے باہر ہو وہ انسان پر عائد نہیں کی ہے اور انسان جتنا عمل کرے گا اس کا ثمرہ اس کو حاصل ہوگا ۔
انہوں نے کتاب الحجه اصول کافی کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ہماری دنیوی زندگی میں جو کچھ بھی پایا جاتا ہے وہ امام زمانہ (عج) کے لئے ہے ؛ امام معصوم علیہ السلام کی سیرت ہمارے لئے بہت اہم ہے اور امام معصوم (ع) کی سیرت پر عمل و توجہ کرنا ہمارے حالات کو بدل سکتا ہے ۔
اجتہاد عالی تعیلمی ادارہ کے سربراہ نے کہا : امام زمانہ (عج) ہر شب قدر میں نازل ہوتے ہیں کیونکہ شب قدر خداوند عالم کی طرف سے عطا کی گئی شب ہے اور انسان کے ایک عمر کے برابر فضیلت رکھتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۸/