18 June 2017 - 22:41
News ID: 428606
فونت
ایرانی انٹیلی جینس سربراہ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جینس کے سربراہ نے ملک کے امن اور امان اور سیکورٹی کی صورت حال پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
محمود علوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جینس کے سربراہ حجت الاسلام محمود علوی نے ملک کے امن اور امان اور سیکورٹی کی صورت حال پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سیکورٹی ادارے 'اطلاعات' کے کارکن حسن عاشوری کے تدفین کے موقع پر بیان کی ۔

شہید حسن عاشوری گذشتہ چار سالوں میں پہلا اطلاعات ادارے کے رکن ہے جو دہشت گردوں کے ہاتوں سے جان بحق ہوئے ہیں۔

محمود علوی نے مزید کہا ہے کہ ایران کے خفیہ ادارہ 'اطلاعات' نے پلیس ، سپاہ پاسداران اور دوسرے قانون نافد کرنے والے اداروں کے تعاون سے دہشت گردوں کو ملک میں پیچہا کررہا ہے۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ملک کے سیکورٹی حالات معمول کے مطابق ہے۔

خفیہ ادارے اطلاعات کے وزیر نے مزید کہا کہ تہران اور دوسرے علاقوں میں دہشت گردوں کے حالیہ کاروائیوں میں ملک کے سلامتی کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں خفیہ ادارہ اطلاعات نے سو سے زیادہ تکفیری دہشت گردوں کے دہشت گردانہ عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہونے والے حملوں میں 17 بے گناہ شہری جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬