20 June 2017 - 19:49
News ID: 428628
فونت
جنرل فرزاد اسماعیلی:
ایران کی بری فوج کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش اور اس کے حامی ایران سے پنجہ آزمائی کی کوشش نہ کریں۔
جنرل فرزاد اسماعیلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے داعش اور اس کے حامیوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا اور سن دوہزار چودہ میں ایران کی فضائی حدود سے گزر کر افغانستان جانے والے غیر ملکی فوجیوں کے حامل طیارے کا اتارا جانا اس کا واضح ثبوت ہے۔

بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسما‏عیلی نے کہا کہ ستمبر دوہزار چودہ میں ایساف کے ایک سو آٹھ فوجیوں کو لے کر جانے والے جہاز کو غلط معلومات فراہم کرنے پر بندر عباس میں اتار لیا گیا تھا اور پائیلٹ اور عملے کو اس پر معافی مانگنا پڑی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬